نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو ، خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
کایا کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تکمیل میں پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا تاہم حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور بات چیت کے ذرائع ہر صورت کھلے رہنے چاہئیں۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ایک جامع فریم ورک کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریق جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








