ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایکسین ہائی وے محمد احمد کے ہمراہ زیر تعمیر چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار، رفتار اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا جبکہ سڑک کے درمیان قائم گرین بیلٹ پر شجرکاری کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔
تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 28 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایکسین ہائی وے محمد احمد کے ہمراہ زیر تعمیر چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کے معیار، رفتار اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا جبکہ سڑک کے درمیان قائم گرین بیلٹ پر شجرکاری کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایکسین ہائی وے محمد احمد نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تکمیل کے مختلف مراحل اور باقی ماندہ کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گرین بیلٹ پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے، ان کی مناسب دیکھ بھال اور سڑک کے اطراف خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی۔
انہوں نے سڑک کے کناروں کی صفائی، تزئین و آرائش، لینڈ اسکیپنگ اور دیگر ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے ایریا میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔








