پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں بڑا کریک ڈائون، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں29فوڈ یونٹس پر چھاپے مار کر 2 پوائنٹس بند ، 1 پر مقدمہ درج اور 27کو 4لاکھ 43ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا29فوڈ یونٹس پر چھاپہ،2پوائنٹس بند ، 27کو 4لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

مزید خبریں
لاہور۔28جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں بڑا کریک ڈائون، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں29فوڈ یونٹس پر چھاپے مار کر 2 پوائنٹس بند ، 1 پر مقدمہ درج اور 27کو 4لاکھ 43ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر نشتر ٹائون میں 1معروف فوڈ پوائنٹ بند اور اچھرہ میں سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر فروزن میٹ یونٹ بند کر کے مقدمہ درج کروایا گیا، خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا، خام مال اور تیار اشیاء زمین پر بغیر ڈھانپے رکھے پائی گئیں،ناقص سٹوریج، گندے فرش،زنگ آلود برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا،
تیار اشیاء پر پی ایف اے سے غیر منظور شدہ لیبل لگایا جارہا تھا،فائنل پراڈکٹ پر تاریخ تنسیخ اور اجرا، واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ عدم موجود پائی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کی لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں،جعلسازی کا ہر حربہ ناکام بنانے کے لیے ویجیلنس اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں، قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔








