پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پالیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پولیس اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے کا معاملہ 2 سے 3 روز میں حل کرلیا جائے گا، گزشتہ 3 سے 4 برس میں اسلام آباد میں دہشتگردی کاکوئی واقعہ نہیں ہواجبکہ چئیرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کی صورتحال انتہائی …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پالیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پولیس اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے کا معاملہ 2 سے 3 روز میں حل کرلیا جائے گا، گزشتہ 3 سے 4 برس میں اسلام آباد میں دہشتگردی کاکوئی واقعہ نہیں ہواجبکہ چئیرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کی صورتحال انتہائی خراب ہے، 10 سال بعد پانیکے بحران کا سامنا ہو گا۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں خورشید شاہکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین محمود خان اچکزئی، شیخ روحیل اصغر، شیخ رشید احمد، اعظم سواتی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میںوزارت داخلہ کی جانب سے سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ نے پی اے سی کو کنٹرول روم کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پرکمیٹی نے سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply