پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 65ویں جنرل کونسل اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم آئندہ تین سالہ مدت کے لیے بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ اجلاس میں ایڈمرل عبدالعلیم، ایئر مارشل پرویز نواز، بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین، کموڈور ارشد محمود، عزیز احمد اعوان، خالد محمود قاضی، کرنل سید جمشید حسین شاہ سمیت ملک بھر سے سوسائٹی کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 65واں جنرل کونسل اجلاس، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 65ویں جنرل کونسل اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم آئندہ تین سالہ مدت کے لیے بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ اجلاس میں ایڈمرل عبدالعلیم، ایئر مارشل پرویز نواز، بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین، کموڈور ارشد محمود، عزیز احمد اعوان، خالد محمود قاضی، کرنل سید جمشید حسین شاہ سمیت ملک بھر سے سوسائٹی کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان بھر کے 40 لاکھ سے زائد سابق فوجیوں کی نمائندہ تنظیم کے اراکین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تنظیم کا اعزازی پیٹرن چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا جبکہ عالمی امن کے لیے ان کے کردار کے اعتراف میں انہیں نوبل انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔شرکا نے ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے افواج کی خدمات کو سراہا۔ نو منتخب صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اپنے انتخاب کے بعد عزیز احمد اعوان کو آئندہ تین برس کے لیے دوبارہ چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا جبکہ انہیں رابطہ سیکرٹری کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔ اجلاس کے دوران ایک لیفٹیننٹ جنرل، سات میجر جنرلز اور سولہ بریگیڈیئرز نے بھی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اعتماد کے اظہار پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ملک بھر کے سابق فوجیوں کی مؤثر نمائندہ آواز کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط انداز میں ادا کرتی رہے۔








