جامع مسجد شیخ محمد امین، خیابان سرسید میں 16ویں سالانہ عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد

جامع مسجد شیخ محمد امین، خیابان سرسید میں 16ویں سالانہ عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):جامع مسجد شیخ محمد امین، خیابان سرسید میں 16ویں سالانہ عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے معرکے میں استقامت، صبر اور ایمان کی عظیم مثال ہے جبکہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی امتِ مسلمہ کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان فکر حسینؓ، محبت اہل بیتؓ اور قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ تقریب میں مختلف مذہبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ معروف ثناء خواں حضرات نے نعت و منقبت پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عالم اسلام میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔