سرگودھا پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

سرگودھا پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روزمسیحی تہوارکے موقع پرسیکورٹی کےفُول پروف انتظامات کیے گئے ۔

سرگودھا۔ 28 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی جانب سے اتوار کے روز گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روزمسیحی تہوارکے موقع پرسیکورٹی کےفُول پروف انتظامات کیے گئے ۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان بھی چرچز کے ارد گرد گشت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل اور سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد اندر آنے دیا گیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا تھا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی ۔ چرچز پر پارکنگ کامناسب انتظام کیاگیا تھا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔