اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

29 جون کو راولپنڈی کینٹ سرکل صبح6:00 بجے سے 10:00 بجے تک، خاصالہ، روز لین، کلیال، گلشن آباد، ڈھوک نور، شاہپور، اڈیالہ، اڈیالہ جیل، شیگن، ڈیفنس روڈ، ہمایوںـ1، عسکری ۔14، پی جی ایچ ایس، سمرزار، مورت، کوہالہ اور فاطمہ جناح فیڈرز ، صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک رحمت آباد۔1، تکبیر۔I، چکلالہ اور کوٹ جبی فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک ،سیکٹر۔IV، اے پی ایچ ایس اور پی اے ایف فیڈرز ،اٹک سرکل صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک، اٹک رورل، تین میلہ اور باغ نیلاب فیڈرز ،

جی ایس او سرکل صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ،132 کے وی گرڈ اسٹیشن آر بی منگلا کے پاور ٹرانسفارمر ۔1 ، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال۔ بھگوال۔ تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی۔پلندری، اور 132 کے وی نیو واہ،بہتر موڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔