وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی گلستانِ جوہر میں پاکستان رینجرز کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے گلستانِ جوہر میں پاکستان رینجرز کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان رینجرز کی بروقت کارروائی پر دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے گلستانِ جوہر میں پاکستان رینجرز کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان رینجرز کی بروقت کارروائی پر دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی ہر ممکن حمایت جاری رہے گی۔