سندھ اسمبلی نے 3,562 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے 3562 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا ہے جبکہ 165 ارب روپے کے ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی 1,600 کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔

کراچی۔ 28 جون (اے پی پی):سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے 3562 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا ہے جبکہ 165 ارب روپے کے ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی 1,600 کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔

صوبائی اسمبلی نے مالیاتی بل بھی منظور کر لیا جس کے تحت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ ٹیکسوں کو معقول اور منظم بنایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ اور 2022 اور 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔