وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبے باپ بیٹے کو چار روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔
وینزویلا ، زلزلے سے منہدم عمارت کے ملبے میں دبے باپ بیٹے کو چار روز بعد زندہ نکال لیا گیا
کراکس ۔29جون (اے پی پی):وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبے باپ بیٹے کو چار روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق امریکی و فرانسیسی امدادی کارکنوں کو گوائیرا کے علاقے میں خصوصی سرچ کیمرے میں زندگی کے آثار دکھائی دیے،اس کے بعد کافی احتیاط سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے کی کھدائی کے بعد ٹیم باپ بیٹے تک پہنچ گئی جنہوں نے ماسک پہن رکھے اور کافی کمزور لگ رہے تھے، ان کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ فرانس کی سول سکیورٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ باپ ،بیٹابہت کمزور ہیں کیونکہ چار روز تک ایک تنگ مقام پر پھنسے رہے جہاں ہوا بھی موجود نہیں تھی، ان کو دوبارہ عام زندگی کی طرف لانے کے لے ادویات دی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں 24 جون کو خوفناک زلزلہ آیا جس کے بعد 188 اموات اور سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔









