ریسکیو 1122 صوابی نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 189 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 174 افراد کی جانیں بچائیں جبکہ ان ایمرجنسز میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس دوران میڈیکل کے 143، ٹریفک حادثات 24، آتشزدگی کے 9، فائرنگ و تشدد کے 9، ڈوبنے کے2 اور 2 دیگر ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ ریفرل ہسپتال ایمبولینس سروس کے تحت 36 مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 35 ضلع کے اندر جبکہ ایک مریض کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔









