ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد سہیل کا ضلع بٹگرام سے تبادلہ کر دیا گیا ہے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) بٹگرام کا تبادلہ
بٹگرام۔ 29 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد سہیل کا ضلع بٹگرام سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ضلع میں تقریباً 15 ماہ تک اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد سہیل کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔








