صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان طالبان رجیم پاکستان کی عالمی امن ساز کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو ہمارے شہریوں اور بہادر فوجیوں پر حملوں کے لیے بھیج رہی ہے
پاکستان دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو انجام تک پہنچائے گا، ترجمان صدر مملکت
اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان طالبان رجیم پاکستان کی عالمی امن ساز کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو ہمارے شہریوں اور بہادر فوجیوں پر حملوں کے لیے بھیج رہی ہے تاکہ مودی اور نیتن یاہو کو خوش کیا جا سکے۔پیر کو ایکس پر اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان خاموش رہے گا یا ان کے سرپرست انہیں بچا لیں گے، پاکستان نہ صرف دہشت گردوں کو ان کے انجام یعنی جہنم تک پہنچائے گا بلکہ ان کے سرپرستوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو بھی اسی انجام تک پہنچائے گا۔صدر مملکت کے ترجمان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دیں گے اور ساتھ ہی دنیا کے امن ساز کے طور پر اپنا کردار بھی جاری رکھیں گے۔









