سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے
سعودی وزیر خارجہ کو کویتی ہم منصب کا فون ، ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 اموات پر افسوس کا اظہار
ریاض۔29جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اتوار کو سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔









