اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کسی بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں کیونکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز …
وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کسی بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں کیونکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس میں محمد نواز شریف پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک بھر میں سی پیک سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد میگا منصوبے شروع کیے اور شفافیت کو یقینی بنایا۔








