چارسدہ، سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے تین مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پڑانگ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے تین مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):پڑانگ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے تین مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مصور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے تین مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان عمر اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی 98 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔چارسدہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔