فیصل آباد پولیس نے کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم و دیگر سامان برآمد کرلیا
فیصل آباد پولیس کی کارروائی، کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والا گروہ گرفتار ،دائو پر لگی رقم برآمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 29 جون (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم و دیگر سامان برآمد کرلیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرکے کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک 59 ج ب نتھو چک میں ملزمان کبوتر بازی پر جوا کھیل رہے تھے۔ایس ایچ او تھانہ ساندل بار طارق امیر نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان لیاقت، نعیم، فرمان، حسیب وغیرہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔








