واشنگٹن ۔ 6 جون(اے پی پی) عالمی رہنماوں کی جانب سے عظیم باکسر محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر خسوصاً اسلامی ممالک کے رہنماوں نے اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں محمد علی کو ِ زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سابق چیمپیئن کی آخری رسومات آئندہ جمعہ کو ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی جا ئیں گی۔ …
عالمی رہنماوں کی جانب سے محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کا سلسلہ جاری
واشنگٹن ۔ 6 جون(اے پی پی) عالمی رہنماوں کی جانب سے عظیم باکسر محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر خسوصاً اسلامی ممالک کے رہنماوں نے اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں محمد علی کو ِ زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سابق چیمپیئن کی آخری رسومات آئندہ جمعہ کو ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی جا ئیں گی۔ سابق امریکی صدر بِل کلنٹن ا±ن شخصیات میں شامل ہوں گے جو محمد علی کی تدفین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خراج عقیدت کے کلمات ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد علی جمعہ کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ان کی آخری رسومات میں بِلی کرسٹل اور نیوزکاسٹر برائنٹ گمبیل بھی شرکت کریں گے









