لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے بازار میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔
لاہور،نشتر کالونی میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

مزید خبریں
لاہور۔30جون (اے پی پی):لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے بازار میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے شوہر امان اللہ نے سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا۔دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کا دو سالہ بیٹا بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








