پیرو کے صدارتی انتخابات میں کیکو فوجیموری کامیاب، 28 جولائی کو حلف اٹھائیں گی

پیرو میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دائیں بازو کی جماعت پاپولر فورس کی امیدوار کیکو فوجیموری کامیاب ہو گئی ہیں۔

لیما۔30جون (اے پی پی):پیرو میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دائیں بازو کی جماعت پاپولر فورس کی امیدوار کیکو فوجیموری کامیاب ہو گئی ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار روبرٹو سانچیز کو شکست دینے کے بعد نومنتخب صدر نے ملک میں امن و امان اور امیدبحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔حتمی نتائج کے مطابق کیکو فوجیموری نے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ڈالے گئے ووٹوں میں سے 50 ہزار سے بھی کم ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔کیکو فوجیموری 28 جولائی کو پانچ سالہ صدارتی مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔