واشنگٹن ۔ 15 نومبر (اے پی پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے عزم پر قائم ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات جلد بحال ہوں گے۔امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب میں انہوں نے دہشت گردی کو شکست اور امن و استحکام کی بحالی میں پاکستان کے نمایاں …
، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 15 نومبر (اے پی پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے عزم پر قائم ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات جلد بحال ہوں گے۔امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب میں انہوں نے دہشت گردی کو شکست اور امن و استحکام کی بحالی میں پاکستان کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا سات عشروں سے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں اور ان کے باہمی تعلقات کی بنیاد متعدد شعبوں میں تعاون پر ہے۔1980 ءکے عشرے میں دونوں ممالک نے افغانستان میں اپنے مشترکہ دشمنوں اور گذشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران القاعدہ کو شکست دی۔ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔








