اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کہا ہے کہ بجلی طلب کے مطابق میسر نہ ہونے کے باعث ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔
طلب کے مطابق بجلی میسر نہ ہونے کے باعث ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے،آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کہا ہے کہ بجلی طلب کے مطابق میسر نہ ہونے کے باعث ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ منگل کو جاری بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہا کہ ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 2327 میگا واٹ ہے، نیشنل گرڈ سے طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین معلومات یا شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں۔








