سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری وزیراعلی پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز پنجاب سٹیڈیم میں مختلف ڈویژنز کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔
چیمپئن شپ کے ذریعے نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں،ڈی جی سپورٹس

مزید خبریں
لاہور۔30جون (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری وزیراعلی پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز پنجاب سٹیڈیم میں مختلف ڈویژنز کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ ایونٹ میں پنجاب بھر سے شریک ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔کھیلے گئے میچز میں ملتان ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ فیصل آباد ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 23 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے ہرایا۔ ایک اور مقابلے میں ساہیوال ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 23 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 21 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے زیر کر لیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ میں اعلی معیار کے مقابلے جاری ہیں اور یہ ایونٹ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ذریعے نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، جبکہ تمام شریک کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔








