وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہور زون کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے لاہور کی کارروائی،مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
لاہور۔30جون (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہور زون کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران قصور سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری کو سپین کے ورک ویزے پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر اس سے 50 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے تھے، تاہم وہ شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا ۔ایف آئی اے حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ فراڈ کے دیگر پہلوئوں اور ممکنہ متاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔









