امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی ممبر سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات،

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر جیک ریڈ (جمہوریہ رہوڈز آئی لینڈ) سے کیپیٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی ۔ سینیٹر جیک ریڈ آرمڈ سروس کمیٹی کے رینکنگ ممبر ہیں اور سینیٹ ایپروپرئیشن اور سینیٹ بینکنگ ، ہاﺅسنگ اور اربن افیئرز کمیٹیوں کے بھی ممبر ہیں ۔سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر ریڈ کو جنوبی ایشیاءمیں امریکا کی …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر جیک ریڈ (جمہوریہ رہوڈز آئی لینڈ) سے کیپیٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی ۔ سینیٹر جیک ریڈ آرمڈ سروس کمیٹی کے رینکنگ ممبر ہیں اور سینیٹ ایپروپرئیشن اور سینیٹ بینکنگ ، ہاﺅسنگ اور اربن افیئرز کمیٹیوں کے بھی ممبر ہیں ۔سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر ریڈ کو جنوبی ایشیاءمیں امریکا کی نئی حکمت عملی پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کا رخ موڑ دیا ہے اور سرحدی علاقوں کو تمام عسکریت پسندوں سے پاک کردیا ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ایک بہترین معیشت اور بیرونی سرمایہ کاری کی بڑھتی دلچسپی سے ہو رہی ہے۔

Leave a Reply