نوں کی تھانہ غوریوالہ پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا
بنوں میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):بنوں کی تھانہ غوریوالہ پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عرفان مروت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ چھاپہ اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان مزمل ، سراج علی شاہ اور مصباح اللہ کو گرفتار کر لیا۔ایک اور کارروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش اور سہولت کاری کے الزام میں صادق کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، سفیر اللہ کے قبضے سے ایک ریپیٹر بندوق جبکہ حبیب اللہ کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔







