کراچی ۔ 15 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی بھارت کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پرسامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، مسئلہ کشمیر خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کو حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہے، علاقائی امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام …
صدر ممنون حسین کا” جنوبی ایشیا میں امن” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی بھارت کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پرسامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، مسئلہ کشمیر خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کو حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہے، علاقائی امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام ” جنوبی ایشیا میں امن” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز محترمہ ڈاکٹر معصومہ حسن نے بھی خطاب کیا۔








