امریکا نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کے لیے لیبیائی رہنمائوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کریں گے، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن۔30جون (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کے لیے لیبیائی رہنمائوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر صدام حفتر سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر صدام حفتر سے ملاقات کے دوران لیبیا کی فوج کو متحد کرنے اور پائیدار امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا لیبیائی رہنماؤں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر زیادہ پرامن، متحد اور خوشحال لیبیا کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔








