ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ہیٹ ویو سے بچائو کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہیٹ ویو سے بچائوکے لئے ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ہیٹ ویو سے بچائو کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ترجمان ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے مطابق شہری شدید گرمی کے دوران اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو 1122خیبرپختونخوا کے ہیٹ ویو کیمپس صوبے بھر میں عوام کو فوری طبی امداد، او آر ایس، نمکول، ٹھنڈا پانی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شہری پانی زیادہ پئیں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔اگر چکر آنا، شدید کمزوری، بے ہوشی، سر درد یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوری طور پر قریبی ہیٹ ویو کیمپ سے رجوع کریں یا 1122 پر کال کریں۔محفوظ رہیں، احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔








