صوابی میں 2 منشیات فروش گرفتار

تھانہ صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):تھانہ صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان،چوکی جھنڈا انچارج عاطف خان نے بمعہ پولیس دورانِ گشت2مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی لی اور اس دوران ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1780 گرام چرس برآمد ہوئی ،پولیس نے دونوں ملزمان اکرام اللہ اور سلمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں