خانیوال ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹراعجازانجم کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے نہر لوئرباری دوآب بمقام وٹووالی جھال پر فرضی مشقیں کی گئیں، ڈپٹی کمشنرملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کے ہمراہ فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔

خانیوال ۔ 30 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹراعجازانجم کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے نہر لوئرباری دوآب بمقام وٹووالی جھال پر فرضی مشقیں کی گئیں، ڈپٹی کمشنرملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کے ہمراہ فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو غلام عباس ، اسسٹنٹ کمشنرکبیروالا عامر لیاقت بھی موجود تھے مشقوں میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفینس،محکمہ انہار ، محکمہ صحت ، لایئواسٹاک نے حصہ لیا۔ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تمام محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کمیپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے ریسکیو 1122 کی جانب ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت مےں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشیدنے ریسکیو 1122سمیت تما م اداروں کی کارکردگی پر اطمیمنان کا اظہار کےا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹراعجاز انجم کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گئی ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیاں ،لائف جیکٹس اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشنری کا جائزہ لےنا تھا ڈاکٹر اعجاز انجم کا مزید کہنا تھاکہ ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو مکمل تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ کسی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں ریلیف فراہم کر سکیں ۔ اس موقع ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد، ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد امتیاز، اسٹیشن کوآرڈینٹرز سمیع اللہ، عبدالمنان ، راشدعلی اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں