اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار حسین نقوی ودیگر ارکان شریک ہوئے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اجلاس کے دوران کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایران امریکہ جنگ رکوانے پر پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی ہے، پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے سبب امن معاہدہ ممکن ہوسکا، پوری دنیا پاکستان کے سفارتی …
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، پاکستان کی سفارتکاری کو سراہتے ہوئے متنازعہ مواد کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار حسین نقوی ودیگر ارکان شریک ہوئے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اجلاس کے دوران کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایران امریکہ جنگ رکوانے پر پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی ہے، پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے سبب امن معاہدہ ممکن ہوسکا، پوری دنیا پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں،سکیورٹی فورسز،علماء کرام اور قومی پیغام امن کمیٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔
کونسل نے کراچی میں رینجرز کیمپ سمیت دیگر جگہوں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے۔ کونسل نے نجی ٹی وی چینل پر متنازعہ مواد نشر کرنے کی مذمت کی اور آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں پیغام پاکستان کے مطابق ضابطے پر عملدرآمد ہوا ۔تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر مقدس شخصیات کے خاکے بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔
پیمرا ریگو لیٹری اتھارٹی نے اس کا فوری نوٹس لے کرایکشن لیا تاکہ آئندہ ایسا کوئی ایسا واقعہ سامنے نہ آئے۔ اراکین اسلامی نظریاتی کونسل نے نجی چینل پر خاکے چلنے کی بھرپور مذمت کی اور اقدامات کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ انبیاء کرام،اہل بیت،امہات المومنین اور صحابہ کرام کا احترام سب پر لازم ہے۔








