آئیسکو ،بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 01 جولائی 2026ء کو اٹک سرکل میں صبح 06:00 بجے سے 10:00 بجے تک، اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 06:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،

کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی فیڈرز،چکوال سرکل میں صبح06:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،شاہپور سیداں، خانپور، جھنڈ خان زادہ فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132 کے وی گرڈ اسٹیشن آر بی منگلا کے پاور ٹرانسفارمر T1، 132 کے وی اے ڈبلیو سی-ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان ، صبح08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔