بیجنگ ۔ 6 جون(اے پی پی) چین اور امریکا کے درمیان سالانہ سٹریٹجک اور اقتصادی مذاکرات پیر کو بیجنگ میں شروع ہو گئے جس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافے کی ضرورت پر زو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس …
چین اور امریکا کے درمیان سالانہ سٹریٹجک اور اقتصادی مذاکرات شروع ہو گئے
بیجنگ ۔ 6 جون(اے پی پی) چین اور امریکا کے درمیان سالانہ سٹریٹجک اور اقتصادی مذاکرات پیر کو بیجنگ میں شروع ہو گئے جس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافے کی ضرورت پر زو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آٹھویں سالانہ اسریٹجک و اقتصادی مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے شرکت کی۔ مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلی، سائیبر سیکورٹی، دہشت گردی، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافے کی ضرورت ہے









