اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے سول و عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں، قومی سلامتی کے مسائل پر حکمت عملی اجتماعی طور پر بنائی جاتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد فوری طور پر قومی سلامتی کا اجلاس …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے سول و عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں، قومی سلامتی کے مسائل پر حکمت عملی اجتماعی طور پر بنائی جاتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد فوری طور پر قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا اور اتفاق رائے سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سول و عسکری قیادت نے امریکی سیکرٹری خارجہ سے ون آن ون ملاقات کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی استحکام مستحکم معیشت سے منسلک ہے۔ جی ڈی پی کی 7 فیصد شرح اقتصادی استحکام کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔








