قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کا نئی حلقہ بندیوں کےلئے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق ، سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات دور

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے درمیان نئی حلقہ بندیوں کےلئے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق ہوگیا ہے، آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد (کل) جمعرات کو آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے درمیان نئی حلقہ بندیوں کےلئے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق ہوگیا ہے، آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد (کل) جمعرات کو آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ بدھ کو پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراءشیخ آفتاب احمد، زاہد حامد، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور، جمیعت علماءاسلام (ف) کے اکرم خان درانی نے شرکت کی۔

Leave a Reply