وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہقانون کے دو معیار نہیںہوسکتے، جب انصاف ہوتا ہوا نظر نہ آئے تو سوال تو اٹھتے ہیں، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے نہ ہی کرپشن کاکوئی ثبوت ملا بلکہ الزام اور ثبوت …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہقانون کے دو معیار نہیںہوسکتے، جب انصاف ہوتا ہوا نظر نہ آئے تو سوال تو اٹھتے ہیں، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے نہ ہی کرپشن کاکوئی ثبوت ملا بلکہ الزام اور ثبوت ڈھونڈے جا رہے ہیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ ابھی تک عبوری ہے جس کا والیم 10 ابھی بن رہا ہے اور باہمی قانونی معاونت ابھی تک نامکمل ہے، 6 ماہ میں 4 ریفرنسزکا مطلب ہے ڈیرھ ماہ میں ہر ریفرنس کا جواب دینا ہے تو اس سارے کیس میں اتنی عجلت کیوں ہے، ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ انہیں گھر بھیجنا تھا۔بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ دوسری طرف ایک اشتہاری جو 2 سال کے بعد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا اور اس کے بعد بھی اس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جاتا ہے، پچھلی درخواست جو سپریم کورٹ میںگئی تھی اسے تسلیم بھی کر لیا جاتا ہے۔

Leave a Reply