وزیراعظم شہباز شریف کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اوروہ اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اوروہ اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا اورمنیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف)افضال بھٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فائونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اوروہ اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورجامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں