وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لاہور کاہنہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا لاہور کاہنہ سانحہ پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لاہور کاہنہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔تر جمان وزیر اعلی ہاوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نےزخمی بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیےبھی دعا کی۔








