ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے دارالفلاح یتیم خانے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا یتیم خانے کا دورہ، بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے دارالفلاح یتیم خانے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دارالفلاح کے تمام بچوں میں کھیلوں کے سامان، بشمول کرکٹ کٹس، فٹبال، بیڈمنٹن سیٹس، جوتے، سپورٹس یونیفارمز اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں تاکہ بچوں میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہر بچے سے انفرادی طور پر بات چیت کی، ان کی تعلیم، صحت اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔








