کوہستان اپر پولیس کی کارروائی ، اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار

کوہستان اپر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):کوہستان اپر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ​ایس ایچ او تھانہ کمیلا عبدالصمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ معلومات اور کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں مقدمہ علت نمبر 40 زیر دفعات 324/34 PPC کے تحت نامزد ملزمان ​فضل حق ولد سید میر اور ​عبدالقدوس ولد خان میر ساکنان جالکوٹ کو گرفتار کرلیا۔ ​مذکورہ ملزمان پر فائرنگ کر کے مدعی مقدمہ ثناء اللہ ولد محمد یونس کو شدید زخمی کرنے اور اقدامِ قتل کا الزام ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کمیلا میں درج ہونے کے بعد ملزمان روپوش تھے جنہیں پولیس نے جدید طریقہ کار اور بروقت کارروائی کے ذریعے گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ​ ڈی پی او طاہر اقبال نے ایس ایچ او کمیلا عبدالصمد خان اور ان کی ٹیم کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپر کوہستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔

مزید خبریں