پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے)نے مون سون کے دوران فضائی حفاظت کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خصوصی احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں۔
پی اےاے ، مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات نافذ

مزید خبریں
لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے)نے مون سون کے دوران فضائی حفاظت کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خصوصی احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں۔ مون سون کے دوران (ایئرپورٹ اور اس کے گرد و نواح خصوصاً 3,000 فٹ سے کم بلندی پر پرندوں کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اس کے پیش نظر )پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایئرلائنز کو ممکنہ زمینی یا فضائی تاخیر سے نمٹنے کے لیے مناسب اضافی ایندھن رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ترجمان پی اےاے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان حفاظتی اقدامات کے تحت 5 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 5:01 سے 8:00 بجے (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) دونوں رن ویز عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان اوقات میں پرندوں کی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہے، شیڈولڈ کمرشل پروازیں ان اوقات کے علاوہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاہم ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں رن وے دستیاب ہوگا۔اولین ترجیح کے طور پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فضائی آپریشنز کے محفوظ انعقاد کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔








