وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، گورنر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز منصوبہ بندی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں جے سی سی کے حوالے سے صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ساتویں جے سی سی کا اجلاس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

Leave a Reply