پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے بدھ کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، میجر جنرل (ر) علی فرحان کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔
پشاور،آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے بدھ کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، میجر جنرل (ر) علی فرحان کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبے میں پولیس کے کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبائی پولیس کے نیٹ ورک اور کمیونیکیشن سسٹم کو ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اپ گریڈنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے بروقت استعمال کے لئے مشترکہ تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، میجر جنرل (ر) علی فرحان نے آئی جی پی کے وژن کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ این ٹی سی خیبر پختونخوا پولیس کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مقاصد کے حصول میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں اداروں کے مابین قریبی اشتراک سے عوامی خدمت اور سکیورٹی کے شعبوں میں کارکردگی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ این ٹی سی کے جنرل مینجر ڈیٹا اینڈ آئی ٹی اسلام آباد محمد سرور اور ڈائریکٹر این ٹی سی پشاور انجینئر نور حکیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر دونوں جانب سے خصوصی شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔








