اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیس آفیسر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر محمد الیاس اور اس کے خاندان کے دیگر اراکین کیلئے دعائے مغفرت …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں پولیس آفیسر پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیس آفیسر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر محمد الیاس اور اس کے خاندان کے دیگر اراکین کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔








