اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلئے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ بدھ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخوا میں تو احتساب کمیشن کو تالے لگوا دئیے ہیں جبکہ …
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلئے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ بدھ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخوا میں تو احتساب کمیشن کو تالے لگوا دئیے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی سندھ میں احتساب بیورو کی طاقت میں کمی کے لیے کوشاں ہے لیکن دونوں جماعتیں آواز بدعنوانی کے خلاف اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن خان کے نام سے جانے جاتے ہیں اور عوام کے سامنے جھوٹ بولنا ان کی عادت ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نااہل ہونے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے وکیل نے نیازی سروسز کے حوالے سے منی ٹریل کے بارے میں اعترافی بیان جمع کرا دیا ہے۔








