فیصل آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (فیسکو )نے کارروائی کرتے ہوئے 23 بجلی چور گرفتار کرلیے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجنیئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو سپیشل ٹاسک فورس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 23 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔
فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 23 بجلی چور گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 01 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (فیسکو )نے کارروائی کرتے ہوئے 23 بجلی چور گرفتار کرلیے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجنیئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو سپیشل ٹاسک فورس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 23 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ فیسکو کی ٹاسک ٹیموں نے سب ڈویژنل آفیسرز کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 23 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت تیمور، طاہر، تجمل، فرحت، فرقان، فہیم، نبیل، نعمان، علی، کامران، سجاد، وحید اللہ، نعمت اللہ، عبداللہ، فرزند علی، محمد رمضان، علی اکبر ، ساجد حسین ، واجد علی، حسن ، وحید، اظہر اور مومن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ جات میں بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیئے ہیں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








