ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح گورنمنٹ جناح میموریل مسلم ہائی سکول، نجیب میموریل ہائی سکول اور گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول اندرون شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا

گوجرانوالہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح گورنمنٹ جناح میموریل مسلم ہائی سکول، نجیب میموریل ہائی سکول اور گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول اندرون شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا، عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں جاری دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی صفائی ستھرائی، سکولوں کے لان، پودوں کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے تاکہ سکول کھلنے پر طلبہ کو صاف، محفوظ اور خوشگوار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کو تاکید کی کہ سکولوں کے لان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیا جائے اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی سکولوں کی عمارت، فرنیچر اور دیگر سہولیات کی مناسب دیکھ بھال جاری رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی ماحول، صفائی، شجرکاری اور بہترین انتظامی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو ہر لحاظ سے سازگار تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں