پنجاب ہائی وے پٹرول گجرانوالہ ریجن کی ماہ جون کی شاندار کارکردگی اور خود احتسابی کے عمل کو مزید بہتر کرتے ہوئے 100 افسران و ملازمان کو چارج شیٹ کیا گیا ۔100ملازمان کو بعد از انکوائری مختلف سزائیں دی گئیں06ملازمان کو سنگین الزامات ثابت ہونے پر برخاست کر دیا گیا
پنجاب ہائی وے پٹرول گجرانوالہ ریجن کی ماہ جون کی شاندار کارکردگی

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول گجرانوالہ ریجن کی ماہ جون کی شاندار کارکردگی اور خود احتسابی کے عمل کو مزید بہتر کرتے ہوئے 100 افسران و ملازمان کو چارج شیٹ کیا گیا ۔100ملازمان کو بعد از انکوائری مختلف سزائیں دی گئیں06ملازمان کو سنگین الزامات ثابت ہونے پر برخاست کر دیا گیا۔مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف474 مقدمات درج کروائے گئے۔ماہ جون میں ریجن بھر میں پی ایچ پی نے جدید پولیس ایپ کے استعمال سے 922308 افراد اور 967535گاڑیوں کو چیک کیا دوران چیکنگ 32 اشتہاری مجرمان جن میں کیٹگری اے کے 06 مجرمان اشتہاری بھی شاملِ ہیں کو متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیا گیااور 20 عدالتی مفروران جن میں کیٹگری اے کا 01 عدالتی مفرور بھی شامل ہے کو بھی گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیاگیا۔ ۔پی ایچ پی نے ماہ جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 33714 گاڑیوں کے چالان کیے جن میں اوورلوڈنگ کے 733 چالان شامل ہیں۔ دوران سفر مشکلات کا شکار 11194مسافر وں کو مختلف نوعیت کی مددو راہنمائی فراہم کی۔
رواں ماہ جون میں 09 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین سے ملوایا گیا اور رواں سال پی ایچ پی پولیس 69گمشدہ بچوں کو بازیاب کرا کر انکے والدین سے ملوا چکی ہے ۔مختلف حادثات میں مضروب ہونے والے65 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ماہ جون میں پی ایچ پی نے ہائی ویز پر ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے افراد سے 07پسٹل درجنوں گولیاں برامد کیں۔ مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف240 مقدمات درج کروائے گئے تاکہ سلنڈر پھٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔میاں معظم علی ریجنل افیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گجرانوالہ ریجن نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 1414 موٹر سائیکل کے لائسنس جاری کیے گئے اور کم عمر بچوں کے 55 جوینائل پرمٹ جاری کیے گئے خدمت مرکز سے 5275 افراد کو پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں ۔ شاہرات پر شہریوں سے بد اخلاقی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سہولت کو ائندہ بھی فرائص کی ادائیگی میں مقدم رکھا جاے گا ۔کرپشن فری پی ایچ پی اور بے لوث خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔








